مسلم لیگ (ن)کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔

ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ عباس آفریدی نے بتایا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سیآٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہیاوروہ رہے گی۔ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close