اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت خارج۔۔۔۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت خارج کر دی۔پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر وکلاء کی ضمانت کی توثیق کر دی۔درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل،
فتح اللّٰہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں