عمران خان عدم اعتماد کے بعد بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے رہے، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عدم اعتماد کے بعد بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملتے رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ انتظام کے تحت بنائی گئی حکومت ہے، سارے انتظام کے تحت اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔کوئی جواز نہیں کہ اتحادی بجٹ منظور کروانے سے پیچھے ہٹیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہم تو تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے، پی ٹی آئی کو حکومت پوری کرنے دینا چاہتے تھے، انتظام کے تحت ماحول بنایا گیا اور تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق کمیشن بنائیں اور 2018 ء کےانتخابات کی بھی تحقیقات کرائیں، مجھے انتظام کے تحت ہرایا گیا، ثبوت پیش کرچکا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close