بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن؟وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی کو فارمولا بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں بجلی چوری روکنا ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا اختیار صوبوں کو دینے پر اعتراض نہیں مگر اصل حل ان کی پرائیویٹائزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں جانا ہوگا۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں اپنے صوبے میں بجلی چوری روکنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close