پی ٹی آئی رہنمائوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا

بہاولپور (آئی این پی )بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر و سینیٹر عون عباس بپی کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ مقدمے میں 9 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی کی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت نے 21 جون کو 7 دن کیلیے دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close