پی ٹی آئی کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام لاؤنچ کر دیا ہے جس پر اپوزیشن نے پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینے کا جواز بنا کر ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور اجلاس سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی نے حزب اختلاف کے اس شدید ردعمل کو غیر منطقی قرار دیا۔سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے عزم استحکام کی مخالفت پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی حامی ہے،تاہم، کسی بھی آپریشن کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لیے جانے کے قائل ہیں۔شازیہ مری نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو ماضی یاد دلاتے ہؤے ان کا ردعمل حیران کن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں کیا ہوا تھا؟، پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو سہولیات دیں، دہشتگردی کیخلاف لاکھوں قربانیوں کو پی ٹی آئی حکومت نے ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمیٹی گئی کامیابیوں کو پی ٹی آئی دور میں ریورس کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close