نان فائلرز پر حج و عمرہ کیلئے بھی فائلرز والی شرط لاگو کی جائے، سینیٹر کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) حج و عمرہ پیکیج میں نان فائلرز کو استثنیٰ دینے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ نان فائلرز کو حج و عمرہ کا استثنیٰ کیوں دیا گیا ہے، اس کی وضاحت کریں کہ اس کے پیچھے کیا منطق ہے؟

فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ حج و عمرہ کے لیے نان فائلرز پر بھی فائلرز والی شرط لاگو کی جائے۔رپورٹ کے مطابق بجٹ سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ایسا صرف مذہبی فریضہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ممبر آپریشن ایف بی آر کو بھی علم ہونا چاہیے کہ مذہب میں بھی پہلے قانون کی پاسداری ہے۔ نان فائلرز کو حج و عمرہ میں دیئے گئے استثنیٰ کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا۔

close