گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنیوالے ہوشیار، سخت احکامات جاری

کراچی (پی این آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ سندھ پولیس، سرکار اور سندھ حکومت کے نام کی نمبر پلیٹس لگا کر گھوم رہے تھے۔جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس رجسٹر نہیں۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ ہوئے بغیر کوئی گاڑی شوروم سے نہیں نکلے گی، بغیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے نکلنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنانے والے نے سرکاری نمبر پلیٹ لگائی تھی، وہ گرفتار ہوا ہے، جعلی نمبر پلیٹ والا گھر جانے کےلیے تیار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کا آکشن کیا جائے گا، محکمہ ایکسائز گولڈ اور سلور نمبر پلیٹ کےلیے آکشن 29 جون کو مقامی ہوٹل میں کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نگران حکومت کی کوتاہی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے پر 8 ماہ سے کام بند تھا، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں۔لاڑکانہ اور حیدر آباد کے بعد نواب شاہ میں بھی بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ حال ہی میں لیاری چاکیواڑہ میں روٹ شروع کیا ہے۔اب ہاکس بے سے لے کر ٹاور تک روٹ شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ 36 کلومیٹر طویل سعدی ٹاؤن تا ٹاور روٹ شروع کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں