نئے گیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کر لیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے، نئیمالی سال سوئی سدرن کیسسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے۔ دستاویز کے مطابق اس وقت نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی بھی عائد ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کیسسٹم پر4لاکھ 3ہزار50نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close