پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو وقت حاصل کرنے کا بہانہ قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو وقت حاصل کرنے کا بہانہ قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کی باتیں کرتے 4 ماہ ہو گئے ہیں، مگر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، محمود خان اچکزئی نے خود گوہر خان کے ذریعے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا پیغام بھیجا تھا جس پر بانی پی ٹی آئی نے بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔

close