کراچی(پی این آئی)رات گئے بجلی کی بندش معمول بنالیا، 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان۔۔۔کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بعض علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شہر میں رات 2 بجے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی سرجانی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹے، گذری، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، ریلوے کالونی، لانڈھی اورلیاقت آباد میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر ملیر، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی 12 گھنٹے سے زائد جب کہ قیوم آباد، شادمان اور سرجانی میں 10گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں