عمر ایوب تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی آئی دور کا حساب مانگ لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمر ایوب تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی آئی دور کا حساب مانگ لیا گیا۔۔۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمر ایوب تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمر ایوب نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا اور دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کہا کہ چینی ورکرز کے خلاف 6 واقعات میں سے 5 پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئے، نومبر 2018 کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ ہوا،

اپریل 2021 کو کوئٹہ میں چینی سفیر کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش حملہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جولائی 2021 کو خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے میں 9 ورکرز ہلاک ہوئے، اگست 2021 کو گوادر میں چینی ورکرز پر حملہ ہوا، اپریل 2022 میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close