پی پی رہنما نے حنیف عباسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(پی این آئی)پی پی رہنما نے حنیف عباسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہےحنیف عباسی کے ہمارے متعلق ’میٹھا مٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو‘ کہنے والی بات سمجھ میں نہیں آئی۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ہم میٹھا میٹھا ہپ ہپ کرتے تو ذوالفقار علی بھٹو پھانسی نہ چڑھتے، حنیف عباسی پر صرف ایک ایفی ڈرین کیس ہوا تو سیدھا چلنا شروع ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن پرامن ہونا چاہیے، تحریک انصاف کی احتجاج کی داستان تشدد سے منسلک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close