رؤف حسن کا محمد زبیر سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) رؤف حسن کا محمد زبیر سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےانفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں ۔ روف حسن نے کہا کہ محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے کافی پر جوش ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی ہے جس کا احوال عارف علوی نے مجھے بتایا، محمد زبیر نے دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کی ہے تو ہم جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے فائل رکھیں گے اور وہی فیصلہ کریں گے کہ محمد زبیر کو پی ٹی آئی میں شامل کرنا ہے یا نہیں ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close