احسن اقبال کو مشورہ دے دیا گیا

احسن اقبال کو مشورہ دے دیا گیا۔۔۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مشورہ دیا ہے کہ سوات میں مذہب کے نام پر شہری کے قتل کا معاملہ کابینہ میں اٹھائیں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کریں، ایوان میں بات کرنےسے آپ کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے۔قومی اسمبلی میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں گلیوں میں ہونے والے انصاف کو روکنا ہوگا، سوات واقعے کے باعث بھارت سمیت دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر آئین و قانون کو روندنے پر علما کو آگے آنا چاہیے، ایوان کی خصوصی کمیٹی بنادی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close