بانی پی ٹی آئی کے بغیر شیخ رشید کونسلر بھی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی رہنما کی تنقید

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کے بغیر شیخ رشید کونسلر بھی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی رہنما کی تنقید۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو احساس ہوگیا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر وہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے شیخ رشید کو عوام نے بہت عزت دی۔ذلفی بخاری نے کہا کہ مجھے نشانہ بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کو کہاں سے اشارے مل رہے ہیں اس کا پتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کئی کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں ان کے ساتھ آخر میں یہ ہی ہوتا ہے، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔۔۔۔

close