خواجہ آصف پکڑے گئے

لاہور(پی این آئی)خواجہ آصف پکڑے گئے۔۔۔شدید گرمی کے باعث گزشتہ دنوں بیٹے کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگانے والے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو اب کیمرے کی آنکھ نے آم کھاتے پکڑ لیا ہے۔حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں خواجہ آصف کو موسم گرما سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف ناصرف اپنی سیاسی تقاریر بلکہ جسمانی فٹنس کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں سماجی حلقوں میں بھی اکثر پذیرائی ملتی ہے۔حالیہ ویڈیو میں انہیں اپنے چند دوستوں کے ساتھ موسم گرما کی سوغات یعنی آم کے مزے لیتے ہوئے دیکھا گیا،

ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’مینگو پارٹی‘ کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔مزے کی بات تو یہ ہے کہ وائرل ویڈیو میں انہوں نے وہی لباس یعنی سرمئی ٹی شرٹ، شارٹس اور ربڑ کی چپل زیبت کر رکھی ہے جو نہر میں چھلانگ لگانے سے قبل پہنی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں، عید کی چھٹیوں کے دوران شدید گرمی سے پریشان خواجہ آصف کو بیٹے اسد خواجہ کے ہمراہ سیالکوٹ کی موٹرہ کینال میں چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔انہیں نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close