گاڑی مالکان ہوشیار، محکمہ ایکسائز نے کریک ڈائون شروع کر دیا

لاہور (پی این آئی) عید کے بعد محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی شروع کردی، صبح 8 بجے سے شہر کی 8 اہم شاہراہوں پر لگائے ناکے پر 6 بجے ختم ہوگئے۔

ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ ناکوں پر 17 نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کیا گیا، 350 ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر30لاکھ سے زائد کے ٹوکن ٹیکس وصول کئے گئے۔بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرکے رواں مالی سال میں وصولیاں کی جائیں گی۔5ہزار سے زائدسرکاری ڈیفالٹرگاریوں اور 70 ہزاربینکوں کو ڈیفالٹرگاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کےلئے مراسلہ لکھ دیا گیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے لاری اڈوں اور داخلی وخارجی راستوں پر سنگل مار اپریشن شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close