پی ٹی اے کا بڑا ایکشن،1500 سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے موبائل فون فراڈ میں استعمال ہونے والی 1500 سے زائد سمز بلاک کر دیں ۔

سماء نے رواں برس موبائل فون فراڈ سے متعلق پی ٹی اے ایکشن کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جن کے مطابق رواں سال دھوکہ دہی کی 6 ہزار 298 فراڈ کال اور ایس ایم ایس کی 4 ہزار 838 شکایات رجسٹر ہوئیں۔پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے فراڈ کی 782 جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر دھوکہ دہی کی 487 شکایات ملیں ۔شہریوںنے بول گیم شو سے متعلق فراڈ کالز اور میسجز کی 191 شکایات کیں ۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون فراڈ کی روک تھام کے لیے سخت قدامات کئے جا رہے ہیں، ایک ہزار 401 موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی بھی بلاک کئے گئے ہیں ۔

close