اسلام آبا د(پی این آئی) مسلم لیگ( ن) نے 2017 ءکے بعد سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر( ن) لیگ نوازشریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید کردی۔
(ن )لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی مصدقہ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017ء کے بعد سے آج تک جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ 7 برسوں میں نوازشریف اور قمر جاوید باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں