لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر غلام شبیر کو لاہور سے اغوا ءکر لیا گیا۔
لاہور پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ غلام شبیر کے اغواءکا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں ان کے بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے۔غلام شبیر کے بیٹے کی طرف سے ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ وہ دو روز قبل گھر سے اسلام آباد جا رہے تھے، جب انہیں نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا۔ غلام شبیر رات گئے اپنے خیابان امین میں واقع گھر سے وفاقی دارالحکومت کے لیے نکلے تھے۔ واضح رہے کہ غلام شبیر ، پی ٹی آئی رہنماءشہباز گل کے بڑے بھائی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں