اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ ہر صورت پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، اور ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے، اور اس میں ترامیم کی گنجائش بھی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹیکسوں کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں