پولیس کی حراست میں صنم جاوید کو انفیکشن ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پولیس کی حراست میں صنم جاوید کو انفیکشن ہو گیا۔۔۔تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیٹی کے علاج کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار کے مطابق بیٹی صنم جاوید کی آنکھوں میں انفیکشن ہوگیا ہے، ان کا علاج کرایا جائے۔عدالت کے جج نے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 27 جون کو رپورٹ جمع کرائیں۔یاد رہے کہ صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close