صرف 5 ارکان کے ساتھ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جمعے کے روز ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا جس کے دوران ایوان میں صرف 5 ارکانِ اسمبلی موجود ہیں۔۔۔۔حکومتی بینچوں پر مہوش سلطانہ اور ذکیہ شاہنواز جبکہ اپوزیشن بینچوں پر رانا آفتاب احمد، رانا شہباز اور مشتاق احمد موجود ہیں۔۔۔۔۔ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی عدم دلچسپی پر برہم ہو کر اجلاس 1 گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close