وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کس سیاسی جماعت کے مداح نکلے؟ دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی پیپلز پارٹی کے مداح نکلے، تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کام کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مداح ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےانکشاف کیا کہ ان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، کے پی کو درپیش مشکلات مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتی ہیں۔ وزیر خزانہ سے میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، اس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح کہا ہے، تنخواہ دار طبقے کے اعتراضات جائز ہیں، ہم دیکھیں گے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید کیا کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close