نان فائلرز کی شامت آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ری ٹیلرز پربراہ راست ٹیکس عائدکردیاجولائی سے اطلاق ہوجائے گا، نان فائلر کے ریٹس وہاں تک لے گئے کہ وہ سوچیں گے بہتر ہے فائلر بن جائیں، ہر کسی کو اپنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی کیٹیگری ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کچھ بنیادی اصول بنائے ہیں ، معیشت کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح سے پاکستان آگے نہیں چل سکتا، بتدریج ہم اس نے کو بڑھانا ہے، تاکہ اگلے تین سالوں میں 13 فیصد پر لے جائیں، ریونیو کو دیکھاجائے تو سب اخبارات لکھ رہے تھے کہ 3.9 ٹریلین کی استثنا دیتے ہیں پھر کیسے ملک متحمل ہوسکتا ہے؟ ہم نے کچھ استثنا کو کم کیا ہے، پیسٹی سائیڈز، کھاد ، بیجوں پر سیلز ٹیکس نہ لگے، یہ بھی بات ہوئی کہ ری ٹیلرز کو کیوں ٹیکس سے باہر رکھا ہے؟اس پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت تک 33 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جولائی سے ان پر ٹیکس کا اطلاق ہوجائے گا۔

میں سمجھتا ہو ں کہ وہ محکمے یا وزارتیں جو وفاق میں نہیں ہونے چاہئیں تھے، وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے اگلے دو مہینوں میں اس کو کریں گے۔ پی آئی اے کو 10سال پہلے نجکاری ہونی چاہیے تھی تاکہ ساڑھے 600 بلین کا حکومت نے جو بوجھ لیا ہے، وہ نہ لیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close