تنخواہ دار طبقے کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب کئی ملکی ادارے خسارے میں جا رہے ہوں تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ناممکن ہوتا ہے۔

عیدالاضحی کے دوسرے دن اپنے آبائی شہر کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سکول اور ہسپتال چندے پر چلائے جا سکتے ہیں لیکن ملک کی معیشت کے لیے چندے پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ”اس وقت ٹیکس قوانین کے کڑے نفاذ کی سخت ضرورت ہے اور ہمیں بتدریج ٹیکس استثنیٰ کا یکسر خاتمہ کرنا ہو گاتاکہ مالی خسارے پر قابو پایا جا سکے۔“ انہوں نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں اضافے پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ آمدنی والوں کو زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close