پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئےضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سےدائر درخواست واپس لے لی۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پنجاب حکومت کی درخواست پرسماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری محمد اسحاق پیش ہوئے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ حکومت چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست واپس لینا چاہتی ہے، عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کی وساطت سے 24 جون 2023 کو پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close