تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافہ ، عملدرآمد کب شروع ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)نئے بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو نشانے پر رکھ لیا۔ بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

نئے بجٹ کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ والوں پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن والے انکم ٹیکس کی فکر سے بدستور آزاد ہوں گے۔ تاہم ماہانہ 50 ہزار سے ایک روپیہ بھی اوپر کمایا تو ٹیکس دینا ہوگا۔سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، لیکن چھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح دگنی یعنی 5 فیصد کردی گئی ہے۔بجٹ 2024-25 کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے انکم ٹیکس سلیب اب ٹیکس سال 2024 سے یعنی یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد قابل ادائیگی تنخواہ پر لاگو ہوں گے۔ تاہم، سالانہ چھ لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار طبقے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس بریکٹ پر ٹیکس صفر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں