30 اگست تک کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)30 اگست تک کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید نے پیشنگوئی کردی۔۔۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچےہوجائےگا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا۔انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں