تحریک انصاف کے اہم رہنما کے گھر پولیس کا چھاپہ‎

سیالکوٹ (پی این آئی)پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما عثمان ڈار کے گھر اور ڈھیرے کا گھیراؤ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریحانہ ڈارکی ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عثمان ڈار کے گھر کو پولیس نے گھیر لیا ہے ،پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے جناح ہاؤس پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا،گھر اور ڈھیرے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، ریحانہ ڈار کو کارکنان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے ورکر کنونشن رکھا تھا اس وقت بھی جناح ہاؤس سیل کیا گیا،آج عید ملن تقریب تھی پھر سیل کر دیا گیا،جناح ہاوس کے ہر طرف پولیس تعینات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close