چلتی ٹرین سےمسافر گر کر جاں بحق ہوگیا

ٹیکسلا (پی این آئی) پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں ریل کے دروازے میں کھڑا مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مسافر کی شناخت اسامہ امجد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق راولپنڈی شہر سے بتایا جا رہا ہے۔ اسامہ امجد تھل ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اسامہ امجد کے ساتھ افسوسناک حادثہ ٹیکسلا پھاٹک پر پیش آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close