ملک میں انٹرنیٹ سروس خراب ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی ہے جس کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی ہے۔پی ٹی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور (SMW4) میں خرابی سامنے آئی ہے۔ایس ایم ڈبلیو فور پاکستان کو ملانے والی 7 سب میرین کیبل میں سے ایک ہے، سب میرین کیبل میں خرابی سے مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹیمیں خرابی کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ پی ٹی اے انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close