عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، افسوسناک خبر

مٹیاری (پی این آئی) مٹیاری کے نواحی گائوں میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایس ایس پی افسر اپنے چچا سمیت قتل کردیئے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچیڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچیڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔ادھر ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں جس پر ورثاء نے غصے کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں