وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو خبر دار کر دیا

پشاور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کے مقامی اہلکار اپنی بساط کے مطابق تعاون کررہےہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے صوبےکےحصےکی بجلی پہلے سےکم کردی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کےساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا سے مکمل تعاون کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق کی طرف سے جو کمٹمنٹ کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ شیڈول پرعمل درآمدنہ ہونےکی شکایات مل رہی ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کےساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، انہوں نےاپنا رویہ درست نہ کیا توان کا رویہ درست کرنے عوام نکلیں گے۔

close