شیخ رشید نے دوران حراست اپنے ساتھ ہونیوالے سلوک پر کھل کر بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ40دن کا چلہ کافی بھاری پڑا ہے ، اس چلے کے دوران میرا 40کلو وزن کم ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں یہ کلیئر کر دوں میرے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں ہوئی ۔ چلہ میری عمر کاتقاضا نہیں تھا،میں عزت کے ساتھ باہر نکلا، مجھ پرکوئی تشدد نہیں کیا، میرے ساتھ کسی افسر نے زیادتی نہیں کی، میں ان کیلئے دعاگو ہوں خدا ان کو ترقی دے۔انہوں نے کہاکہ جیل بڑی اچھی جگہ ہے،دال بھی تڑکے والی ملتی ہے، مجھے امید نہیں تھی پی ٹی آئی والے میرے خلاف بھی امیدوار کھڑا کریں گے، میرا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ میرا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرویو میں وہ باتیں کیں ہیں جو میں کرنا چاہتا تھا اس لیے دوستوں سے صلح نہیں ہوسکی، ان کی نظروں میں انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا ، میں نے جو کچھ کہا مجھے اس پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close