پیپلزپارٹی نے حکومتی اداروں کی نجکاری کی مخالفت کر دی

کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پرائیویٹ کرنا مناسب نہیں، اداروں کے اخراجات کم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ، پیپلز پارٹی ہر ادارے پر بات کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ ہر بات اپنے ارد گرد رکھتے ہیں، جب وہ وزیراعظم تھے تو انہیں فوج سمیت تمام ادارے اچھے لگتے تھے، اقتدار سے ہٹے تو سب خراب ہوگئے، انہیں آئینی طور پر عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کی کوشش کی، دو صوبوں میں حکومت تھی تو وہ توڑ دیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے پٹرول بموں کا استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کارکنوں کو بدتمیزی کی تعلیم دی،انہیں شدت پسند بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کو نقصان پہنچایا، امید رکھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے کچھ سیکھ کر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close