معروف برانڈز کی 10 جعلی ادویات پکڑی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب کی مارکیٹس میں معروف برانڈز کی 10 جعلی ادویات پکڑی گئیں‘جعلی ادویات کی نشاندہی پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کی‘پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 10 ادویات کے 11 بیچز جعلی قرار دیئے۔

جعلی ادویات کے سیمپلز پنجاب ڈی ڈی سی نے ٹیسٹنگ کیلئے بھجوائے تھی.ڈریپ سے جعلی قرار شدہ ادویات کے 11 بیچز کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا گیا۔مویشی، مرغیوں کے امراض کا پاوڈر ایموکس 500 کا ایک بیچ جعلی قرارقراردیا گیا۔ایموکس پاوڈر لاہور کی کمپنی ایم ایس برانڈ سٹیشن ویتنام سے درآمد کرتی ہے۔نیوٹری کیئر سیرپ،اینٹی بائیوٹک کیپسول ویلوسیف 500 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے۔پائیوڈن محلول 60 اور 450 ملی لیٹر کے دو بیچ جعلی ہیں۔ڈریپ کے مطابق بیکٹیریل انفیکشن کے ٹینزو انجکشن کا ایک بیچ جعلی ہے،امراض نسواں کی دوا ڈائیڈوون، ڈوپھاسٹون کے دو بیچ جعلی ہیں۔اینٹی بائیوٹک سیفسپان 400 ایم جی کیپسول،سکون آور ٹیلبٹ فینوبار 30 ایم جی کا ایک بیچ جعلی ہے۔ڈریپ الرٹ کے مطابق متاثرہ ادویات جعلی سالٹ سے تیار کی گئی تھیں۔

فارما کمپنیز ادویات کے گیارہ بیچز کی تیاری، سپلائی سے انکاری ہیں، جعلی ادویات کی سیفٹی و کوالٹی غیر واضح ہے، ڈریپ الرٹ کے مطابق جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔ڈریپ کی ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈریپ کی ریگولیٹری فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات ضبط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close