سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کئی دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپ میں 5 پانچ دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولا بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مزید کسی دہشتگرد کی تلاش کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

close