عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں مقرر کردی گئیں

کراچی (پی این آئی)عیدالاضحیٰ پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

کراچی میں اس سال گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1000 سے 1100روپے ہے، جبکہ پنجاب میں گائے کی کھال 1800 سے 2000 روپے میں فروخت ہوگی۔کراچی میں بکرے کی کھال کی قیمت 425 سے 450 روپے مقرر کی گئی ہے اور پنجاب میں بکرے کی کھال 450 سے 500 روپے میں فروخت ہوگی۔کراچی میں دنبہ کی کھال کی قیمت 150 روپے ہے، پنجاب میں دنبے کی کھال 200 روپے میں فروخت ہوگی۔اونٹ کی کھال کی قیمت 450 سے 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔رواں سال ملک بھر میں عیدالضحیٰ پر 28 سے 30 لاکھ گائے قربان ہوں گی، جبکہ 32 سے 35 لاکھ بکروں کی قربانی ہوگی۔اونٹ کی قربانی کا اندازہ ایک لاکھ ہے جبکہ عیدالاضحٰی پر 2 لاکھ دنبے قربان کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close