اب ٹیکس والے یہ شرط نہ لگادیں فائلر اور نان فائلر کی شادی نہیں ہوسکتی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اب ٹیکس والے یہ شرط نہ لگادیں فائلر اور نان فائلر کی شادی نہیں ہوسکتی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں شبلی فراز نے کہا کہ ٹیکس حکام نے پاکستان میں فائلر اور نان فائلر کی نئی تقسیم کردی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہر پاکستانی ٹی وی پر بھی ٹیکس دیتا ہے تو نان فائلر کیسے ہوگیا؟ قوم کو ٹیکس چور اور نان فائلر کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس والے یہ شرط نہ لگادیں فائلر اور نان فائلر کی کا قبرستان الگ ہوگا، ٹیکس والے یہ شرط بھی نہ لگادیں کہ نان فائلر کی شادی نہیں ہوسکتی۔

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کےتحت کارروائی ہوگی۔ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلبا اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیزپاکستانیوں کو استثنٰی ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نان فائلرکی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پرپابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close