پاکستانی خاتون دورانِ حج میدان عرفات میں ماں بن گئی، نومولود کا نام کیا رکھا؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دیا جس کا نام عرفات رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ نے بتایا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مدد سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیدیا۔ بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے زچہ و بچہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر آخری بار کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close