کرم دھماکہ ، شہادتوں کی تعداد میں اضافہ

کرم(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیواہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close