ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس تجاویز مسترد

لاہور(پی این آئی) ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس تجاویز مسترد کردیں۔

ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین کو خط لکھ کر اپنے تحفظات پیش کرنے کیلئے چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا سے وقت مانگ لیا۔خط کے متن میں لکھا گیا کہ ٹیلی کام سیکٹر نے گزشتہ سال 340 ارب روپے کی ٹیکس وصولی میں اہم کردار ادا کیا، نئے فنانس بل کی تجاویز پر عملدرآمد سے پہلے سے مشکلات سے دوچار صنعت کا قتل ہوگا، تجاویز پر عملدرآمد سے ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی بری طرح متاثر ہوگا۔خط میں مزید لکھا گیا کہ نان فائلر ٹیلی کام صارفین سے 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصولی ناقابل عمل ہے، اس فیصلے سے آئی ٹی شعبے کی محصولات کو نقصان ہوگا، پانچ سو ڈالر مالیت تک موبائل فون سیٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے کم آمدن طبقے کی شمولیت کو نقصان ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close