چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائرکر دی گئی

اسلام آباد(پی ای آئی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کرا دی گئی۔

جوڈیشل کونسل کو شکایت 29مئی کو رفاقت علی تنولی نے بذریعہ ڈاک بھیجی جس میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی درخواست میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر ایک فوجداری کیس میں اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔واضح رہے اس بارے میں ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

close