اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد کمی کی، کرایوں کا اطلاق اسلام آباد کے مجموعی طور پر 23 روٹس پر کیا جائے گا۔ فیصلہ چئیرمین آر ٹی اے عرفان میمن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی عہدیداران کے مابین میٹنگ میں کیا گیا ، صدر ویگن اونرز اینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے رضامندی کا اظہارکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں