وزیراعظم نے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، چین سے تین لاکھ پاکستانیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دلوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔ کئی دہائیوں سے اربوں کے خسارے کا باعث بننے والے ادارے بیچ رہے ہیں، ان اداروں کو بیچ کر وسائل حاصل کریں گے، جن پر ہر سال کئی سو ارب روپے ڈوب جاتے ہیں، سادگی اپنا کر بچت کریں گے، کارخانے نہیں لگائیں گے، تجارت بڑھانے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جب بھی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوا، کوئی نہ کوئی حادثہ ہوگیا، یا رکاوٹ آگئی، دہشتگرد، بجلی چور، منافع خور اور بدعنوان سرکاری ملازم ملکی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والا ملک کی ترقی و خوشحالی کا دشمن ہے۔

close