محسن نقوی کا اہم اعلان

لاہور(پی این آئی)محسن نقوی کا اہم اعلان۔۔۔۔وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد کے تھانوں کو پنجاب کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے جی نائن مرکز میں تھانہ کراچی کمپنی کا دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کی حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرے والوں کا یہ ہے تو شہریوں کا کیا ہوتا ہوگا؟وزیر داخلہ نے تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ایس ایچ او کو داد رسی کےلیے احکامات دیے اور سائلین کی درخواستوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔سینیٹر محسن نقوی نے درخواستوں پر مقررہ کردہ مدت میں کارروائی کا حکم دیا اور اعلان کیا کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد کے تھانوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close