عمران خان سے مزاکرات، ن لیگی وزیر نے شرط عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان سے مزاکرات، ن لیگی وزیر نے شرط عائد کر دی….وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی عدم استحکام سے خود مختاری داؤ پر لگ سکتی ہے، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہے انتشار کا حصہ بننا ہے یا پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں، بانی پی ٹی آئی شکست کھاتے ہیں تو عدالت کا کندھا استعمال کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پیپلز پارٹی اتحادی ہے چھوٹے موٹے ایشوز چلتے رہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ساتھ قرضوں اور دیگر ادائیگیوں پر بات چیت سے معاملات حل کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close