پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی جیل سے رہا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی جیل سے رہا ۔۔۔امجد علی خان کی 9 مئی کے2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔امجد علی خان کو جمعرات کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا مگر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کردیا گیا۔مزید برآں میانوالی سے ہی پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔۔۔

close